اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ابیہا سعید نے ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ میں اپنی ہی بہن کو پچھاڑ دیا

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ابیہا سعید نے ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ میں اپنی بڑی بہن کو شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں دانیہ سعید لیڈر کے طور پر میدان میں اتریں مگر وہ اپنی برتری قائم نہ رکھ سکیں، چھوٹی بہن ابیہا سعید نے دلچسپ اسٹروک کھیلتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔انہوں نے آخری راؤنڈ کا اختتام 230 کے اسکور پر کیا، ابیہا نے پہلا راؤنڈ 84، دوسرا 74 اور تیسرا راؤنڈکھیل کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کراچی کے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کے ابتدائی 2 روز گالفرز کو سمندر کی تیز ہواؤں کا چیلنج درپیش تھا ۔54ہول پر کھیلی جانے والی تین روزہ چیمپئن شپ میں نوجوان گالفرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی، ایونٹ میں 8 سال کی بچی نے بھی اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں 60 خواتین نے زبردست مقابلے کیے، انڈر12 کیٹیگری میں رباب تابش، انڈر 16 میں علینا فواز، بی کیٹیگری کے نیٹ میں رقیہ حبیب اور گراس میں رانا تبسم شریف کامیاب رہیں جبکہ سی کیٹیگری کے نیٹ میں حمیرا ذیشان اور گراس میں صوبیہ وسیم نے فاتح بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے