اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'ہیپی برتھ ڈے شاہد آفریدی' بوم بوم نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی شاہد خان آفریدی 47 برس کے ہوگئے۔

رپورٹ کےمطابق شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1977 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی علاقہ بعد میں خیبرپختونخوا میں ضم ہوکر ضلع خیبر بن گیا، شاہد خان آفریدی نے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا اور کیریئر کے شروع میں دنیا بھر میں چھا گئے۔

سابق آل راؤنڈر نے 1996 میں بطور لیگ اسپنر انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور اپنے دوسرے ہی میچ میں صرف 37 گیندوں پر سری لنکا کے خلاف تیز ترین سنچری بنا کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔دنیائے کرکٹ کے مشہور آل راؤنڈرز میں شمار کیے جانے والے شاہد آفریدی کو ان کے حلقوں میں لالا  کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 398 ون ڈے انٹرنیشنل، 27 ٹیسٹ اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور لیگ اسپن کی بدولت پاکستان کو کئی میچوں میں کامیابی دلائی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سب سے دنیا میں زیادہ چھکوں اور بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، وہ سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا کے بعد دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شاہد آفریدی نے بھارت میں کھیلے گئے 2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کی اور قومی  ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا، بوم بوم کی روایتی حریف ٹیم بھارت کے خلاف کئی یادگار آل راؤنڈ پرفارمنسز مداح کبھی نہیں بھول پائیں گے۔بوم بوم آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے7 ایڈیشنز میں 4 مختلف ٹیموں کے لیے بطور کھلاڑی اور مینٹور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈمیں نگران چیف سلیکٹر کے طور پر بھی کام کیا، ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر پاکستان کی جانب سے 2010 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2018 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے