اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی کے لوگ سٹیڈیم کیوں نہیں آرہے؟ وسیم اکرم نے بتا دیا

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور اظہرعلی کراچی کے ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے سٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔

مقامی ٹی وی چینل پر سپورٹس شو ہوسٹ کرنے والے فخر عالم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ یوٹرن لینے میں مزید گھنٹہ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج سمجھ آگئی ہے کہ کراچی کے لوگ میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کررہے ہیں، جب ہم سٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے۔

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ کنٹینر لگا کر راستے بند کردینا ہر چیز کا حل نہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے تاہم ہوم ٹیم کے میچز کے باوجود سٹیڈیم خالی ہے جبکہ شائقین کی جانب سے کوئی دلچسپی بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ملتان اور لاہور سے ہوا تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے