اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنزہ ہاشمی کو پہلا معاوضہ کتنا ملا؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں 16 سال کی عمر میں پہلا معاوضہ 5 لاکھ روپے ملا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے ان کے پہلے معاوضے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ  آج سے 10 سال قبل 5 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا جو کہ اس وقت میرے لیے بہت زیادہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس وقت میری عمر 16 سال تھی، معاوضہ سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔

اپنے مداحوں سے متعلق کیے گئے سوال پر کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا ایک مداح ڈیلیوری بوائے ہے، اس کے پاس جب بھی میرا آرڈر آتا ہے وہ اس آرڈر کے ساتھ میرے لیے کچھ نہ کچھ ضرور لے کر آتا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے اب تک جتنے بھی ایڈریسز تبدیل ہوئے وہ مداح ان سب گھروں میں میرے آرڈر لے کر آچکا ہے، اگر میں گھر میں نہ بھی ہوں تو وہ ریسیو کرنے والے شخص کو  میرے لیے لایا گیا تحفہ ضرور دے کر جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے