اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کام ملنے کی ایک وجہ میرا خوبصورت ہونا بھی ہے: خاقان شاہنواز

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں صرف گوری رنگت، سبز آنکھوں اور دراز قد کی وجہ سے مواقع ملتے ہیں بلکہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ ان کا خوبصورت ہونا بھی انہیں کام ملنے کی ایک وجہ ہے۔

حال ہی میں خاقان شاہنواز نے پوڈکاسٹ میں واضح کیا کہ ان سے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا انہیں دانیال ظفر کے دوست ہونے کی وجہ سے کام ملتا ہے؟

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ سوال پر کہا تھا کہ نہیں، انہیں اس لیے بھی کام ملتا ہے کہ جو سماج نے خوبصورت شخص کا خاکہ بنا رکھا ہے، وہ اس پر پورا اترتے ہیں، اس لیے انہیں کام مل جاتا ہے۔

خاقان شاہنواز نے واضح کیا کہ ان کے کہنے کا مقصد تھا کہ جو سماج اور یہاں کے افراد نے خوبصورتی کے معیار بنا رکھے ہیں، وہ ان معیارات پر پورا اترتے ہیں، اس لیے بھی انہیں مواقع ملتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ سب سے خوبصورت اور اچھے ہیں بلکہ وہ یہ بتانا چاہتے تھے کہ سماج کے بنائے گئے خود ساختہ اصولوں پر وہ پورا اترتے ہیں، اس لیے بھی انہیں کام مل جاتا ہے۔

خاقان شاہنواز نے ایک بار پھر تسلیم کیا کہ ان سے بہتر اور ٹیلنٹڈ لوگ بھی ملک میں موجود ہیں لیکن انہیں شوبز میں کام کرنے کے مواقع نہیں مل رہے، کیونکہ ممکنہ طور پر وہ سماج کے بنائے گئے خوبصورتی کے خاکوں پر پورا نہیں اترتے۔

خیال رہے کہ خاقان شاہنواز ماضی میں خود انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں ان کی گوری رنگت، دراز قد اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے فائدہ ملا اور انہیں آسانی سے شوبز میں کام ملنے لگا، انہیں محنت نہیں کرنی پڑی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے