اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9 میں آج آرام کا دن، کل سے پنڈی میں میلہ سجے گا

01 Mar 2024
01 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ کل سے راولپنڈی میں میدان سجے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دوپہر 2بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرے میچ میں شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں اب تک 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور اور ملتان میں میچز کا انعقاد ہوا،  اب دوسرے مرحلے میں کراچی کے بعد راولپنڈی میں میلہ سجے گا۔

اب تک کھیلے جانے والے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے،8 پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دوسرے جبکہ 6 پوائنٹس کیساتھ پشاور زلمی تیسری پوزیشن پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور  کراچی کنگز 4،4 پوائنٹس کےساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز  ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی تاہم اس لیے قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے