01 Mar 2024
(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے ٹم سائفرٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے کافی اچھی بیٹنگ کی، جب کوئی بیٹر اتنا اچھا کھیل رہا ہو تو آپ زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کی وکٹ نیوزی لینڈ سے مختلف ہے، ہمیں لگا فاسٹ بولر کو آخری اوور کروانا درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی آپ جیتتے ہیں کبھی ہارتے ہیں، لیکن اب ہمیں آگے کا سوچنا ہوگا تا کہ فائنل فور میں جگہ بنالیں۔
ٹم سائفرٹ کا کہنا تھا کہ شان امپائر سے رن آؤٹ کے حوالے سے بات کر رہے تھے ۔
ٹم سائفرٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ پلیئرز ابھی بیمار ہیں لیکن جو کھلاڑی کھیلے وہ بھی اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔