کھیل
گلیڈی ایٹرز کیخلاف میدان میں اترنے قبل ہی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں سے متعلق ہولناک خبر سامنے آگئی
29 Feb 2024
29 Feb 2024
(لاہورنیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ سے قبل کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی کئی کھلاڑیوں کے پیٹ میں تکلیف تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ضرورت کے مطابق کھلاڑی پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام 7 بجے میدان میں اتریں گی، کراچی کنگز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر آج اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔