اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی فلم"جامن کا درخت" نے مخصوص ایوارڈ اپنے نام کرلیا

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز میں ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی شارٹ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی نےاپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ اُن کی فلم ’جامن کا درخت‘ نے فلم فیسٹیول کانز میں’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ہدایتکار رافع راشدی نےفلم فیسٹیول کانز میں ایوارڈ جیتنے پر فلم ’جامن کا درخت‘ کی کاسٹ اور پوری ٹیم کومبارکباد دی۔میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

جامن کے درخت‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شارٹ فلم کی کہانی عورت اور مرد کے تعلقات، ہراسانی، جنسی حملوں اور ہوس پرستی کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی پاکستانی شارٹ اور فیچر فلموں نے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے