اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے سٹی کو رنگ روڈ سے ملانیوالی شاہراہ عدم توجہی کا شکار

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سٹی کو رنگ روڈ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گئی۔

ایل ڈی اے سٹی سکیم کو رنگ روڈ سے ملانے کے لئے چناب روڈ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا،رنگ روڈ سے ایل ڈی اے سٹی سکیم تک موضع جات سے ہوتی ہوئی سٹرکچر پلان روڈ تعمیر کی جانی تھی، 8 سال بعد بھی چناب روڈ کے لیے اراضی ایکوائر کرنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اراضی ایکوائر کرنے کا فیصلہ کیا اورچناب روڈ کے لیے زمین کے حصول کی منظوری دی گئی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے چناب روڈ کی اراضی ایکوائر کرنے کا حکم دیا  اور سیکشن فور کا نفاذ کیا گیا۔

ایل ڈی اے کیلئے موضع تھے پنجو سے چناب روڈ کی اراضی ایکوائر کرنا معمہ بن گیا، ایل ڈی اے  کوموضع تھے پنجو میں رہائشی و کمرشل سٹرکچر موجود ہونے کے سبب اراضی ایکوائر کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،رہائشی و کمرشل سٹرکچر مالکان نے ایل ڈی اے کو اراضی دینے سے انکار کر دیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس پولیس نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن کرنا بھی ناممکن ہوگیا،اراضی کی نشاندہی نہ ہونے کی وجہ سے اراضی ایکوائر کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کی چناب روڈ پر کام التواء کا شکار ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے