اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 کے آر او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کی درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ یقین دہانی کے باوجود ریٹرننگ افسر کی طرف سے فارم 48 کی تیاری کے موقع پر نوٹس نہیں دیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ریٹرننگ افسر کے خلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے