اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عثمان خان پی ایس ایل میں ایک اور سنچری بنانے کے خواہشمند

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر عثمان خان نے لیگ میں ایک اور سنچری بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دوبارہ پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا، جہاں جہاں موقع ملا میں اپنا نیچرل گیم  کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش اور خواہش یہی ہے کہ پی ایس ایل میں ایک اور سنچری کروں، میں اسی شاٹ پر جاتا ہوں جس میں پر اعتماد ہوں، ورنہ سنگل لے لیتا ہوں۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا وننگ کمبی نیشن اچھا چل رہا تھا اس لیے ابھی ایک میچ ہی کھیلا، سب میری ہارڈ ہٹنگ صلاحیتوں کے واقف ہیں، ٹیم میں گیم کی آزادی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کرکٹر نے کہا کہ اگر ایک جگہ بڑی کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملے تو وہاں وقت کیوں ضائع کرنا، میرے لیے اب یو اے ای میں اچھا موقع ہے وہاں بھرپور محنت کررہاہوں، یو اے ای میں اپنے کلب کے ساتھی کرکٹرز اور کراچی کرکٹ کو مس کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے