اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے اراکین اسمبلی نے  ملاقات کی، ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر پرویز رشید، ارکان صوبائی اسمبلی مریم اورنگ زیب، عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق  اور بلال کیانی بھی موجود تھے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لئے پلان طلب کر لیا اور ارکان پنجاب اسمبلی کو پراجیکٹ کےلیے تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لئے بھی فوری پلان بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں،عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے