25 Feb 2024
(لاہور نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں مرحلے کے 11ویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملتان میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران محمد وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی، گیند لگنے کے بعد سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے، اس میچ میں سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے۔
واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دی۔