اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 167 رنز ہی بنا پائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع نے 36، کپتان ریلی روسو نے 30، سعود شکیل نے 24 جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 21 رنز سکور کیے، جیسن روئے، محمد عامر اور ابرار احمد نے 12،12 رنز بنائے، سجاد علی 2 اور محمد وسیم ایک رن ہی بنا پائے جبکہ عقیل حسین 9 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ویلی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ آفتاب ابراہیم نے 2 اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس 72 اور کپتان محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان نے 14 رنز سکور کیے، طیب طاہر 35 اور خوشدل شاہ ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں 4 میں فاتح رہی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 4 میچز کھیل کر 3 میں فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ آج کے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے