اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے تربیتی افسران کا سیف سٹی کا مطالعاتی دورہ

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں انہیں اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی مستنصر فیروز نے وفد کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے جدید پولیسنگ بارے بریفنگ دی۔

سی او او  سیف سٹیز اتھارٹی مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ سیف سٹی نے آٹومیٹک ہیلمٹ اینڈ سیٹ بیلٹ ڈیٹیکشن اور گن ڈیٹیکشن کیلئے اے آئی بیسڈ سافٹ ویئرز تیار کیے ہیں، 15 پر کال کرنے والوں کی لائیو لوکیشن اور فرسٹ رسپانڈر سے کانفرنس کال جیسی سہولیات متعارف کروائی ہیں۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جدید سیف سٹی پراجیکٹس فعال ہو گئے جبکہ پنجاب کے مزید 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے باقی 14 شہروں کیلئے بھی سیف سٹی منصوبوں کی اصولی منظوری دی ہے،لاہور سمیت صوبہ بھر کے 38 لاکھ نجی کیمروں کی میپنگ بھی کر لی گئی ہے۔

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جدید سیف سٹی منصوبے کی کامیابی ہمارے لیے باعث فخر ہے، سیف سٹی اتھارٹی کرائم فائٹنگ کیساتھ انوائرمنٹ پروٹیکشن کیلئے بھی عمدہ کام کر رہی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے مابین یادگاری شیلڈز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے