جرم وانصاف
توہین الیکشن کمیشن: بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
24 Feb 2024
24 Feb 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر 26 فروری کو سماعت کرے گا، عدالت نے درخواستوں کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کررکھے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔