اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9: حارث رؤف کراچی کنگز کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئے

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کراچی کنگز کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف میچ کے اختتام لمحات میں کراچی کنگز کے بیٹر حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ سی ٹی سکین بھی کروایا گیا ہے۔

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حارث نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن جلد صحت یاب ہوجائیں گے، مجھے انکی چوٹ کی نوعیت کا علم نہیں لیکن کرکٹر کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔

لاہور قلندرز کی میڈیکل ٹیم حارث رؤف کی نگرانی کررہی ہے جبکہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کیلئے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

فرنچائز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فاسٹ بولر کی انجری اور صحت یابی کے حوالے سے دیگر اَپ ڈیٹس جلد شیئر کی جائیں گی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے