اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جیت دور نہیں، کامیابی کا تسلسل بھی قائم کرینگے: سکندر رضا

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ ہم جیت سے بہت دور نہیں ہیں، جیت کا تسلسل بھی قائم کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ناصرف کرکٹ بلکہ زندگی میں بھی ہارنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ناکامی بھی کھیل اور زندگی کا حصہ ہے جیسے کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچز آخر میں جا کر ہارے ہیں ہار سب کو نظر آ رہی ہے، یہ بھی دیکھیں کئی چیزیں بہت اچھی بھی ہو رہی ہیں، ہم جیت کا فارمولا تلاش کر رہے ہیں، فارمولا ضرور ملے گا اس وقت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ہم راشد خان کو کرکٹر کے طور پر مس تو کر ہی رہے ہیں لیکن انسان کی حیثیت سے زیادہ مس کر رہے ہیں، وہ بہت پیارے انسان ہیں، انہیں آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ مس کر رہے ہیں۔

سکندر رضا نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز میرے لیے ایک احساس اور فیملی ہے، جب آپ تین چار سال لاہور قلندرز کا حصہ رہیں تو اس کا مطلب آپ قلندر ہو چکے ہیں، میں بھی قلندر ہو چکا ہوں، قلندرز میں آنے سے میری شاعری کے شوق میں اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے