24 Feb 2024
(لاہور نیوز) سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل کر دیا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میاں اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔
رانا آفتاب احمد 5 مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور ایوان میں سینئر ترین آدمی ہیں اور انہیں سنی اتحاد کونسل میں شامل پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت حاصل ہے۔