24 Feb 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں حکومت سازی، مرحلہ وار کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 ممبران اسمبلی کو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 7 ممبران وزرا کا حلف اُٹھائیں گے۔
کابینہ میں تمام وزرا کی پرفارمنس کا آڈٹ ہو گا، کابینہ میں کچھ آزاد ارکان کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔