24 Feb 2024
(ویب ڈیسک) صدر مملکت کا انتخاب کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو کیا جائے گا، الیکشن کمیشن آج شیڈول جاری کرے گا، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کر لیا گیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو موصول ہو گئی۔