اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق اپیل پر سماعت آج ہوگی

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کیخلاف کارروائی سے متعلق حکومتی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہو گی۔

عافیہ شیر بانو کیس میں حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا، اس کے علاوہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے سیکرٹری جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مستعفی ہونے کے باوجود میرے خلاف کارروائی جاری ہے، آئین اور قانون کے مطابق ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔

خط میں جسٹس (ر) مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اختیار سے تجاوز کر رہی ہے، میں 10 جنوری کو مستعفی ہو چکا، صدر نے میرا استعفیٰ منظور کر لیا جس کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں بھی شائع ہو چکا، میں آئینی، قانونی طور پر کونسل کی کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں۔

واضح رہے کہ 8 مارچ 2019ء کو سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی نہیں کر سکتی، جس کیخلاف وفاق اور عافیہ شیربانو نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے