(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈرعبدالرزاق کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کے نظر نہ آنے کی وجہ بیان کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے عبدالرزاق سے سوال کیا کہ پاکستان سپر لیگ میں گلگت کے کھلاڑی نظر نہیں آتے اس کی وجہ کیا ہے ؟سوال کے جواب میں سابق آل راونڈر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے گلگت کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن گلگت کے کھلاڑی کبھی پی ایس ایل کھیلنے نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی گلگت میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا ارادہ ہےلیکن پی ایس ایل میں شمولیت کیلئے گلگت کے اچھے کھلاڑیوں کو مشورہ ہے وہ کراچی یا اسلام آباد، پنڈی یا کے پی منتقل ہوجائیں، اس طرح ان کے پی ایس ایل میں شمولیت کے راستے آسان ہوجائیں گے۔