اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ کے دوران صائم ایوب کو رن آوٹ کروانے پر بابراعظم نے معافی مانگ لی

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے رن آؤٹ کروانے پر اپنے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب سے معافی مانگ لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں  گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن نائن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ کے دوران غلط فہمی کی وجہ سے بابراعظم اور صائم ایوب کی مضبوط پارٹنر شپ ٹوٹ گئی۔نویں اوور میں 91 رنز کے مجموعی اسکور پر بابراعظم کی جانب سے غیر ضروری رن لینے کی کوشش کے نتیجے میں صائم ایوب  وکٹ گنوا بیٹھے جو زلمی کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔

میچ کے بعد تقریب میں بابر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے رن آؤٹ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور صائم سے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اچھی پارٹنرشپ بنا رہے تھے اور پارٹنرشپ کو آخر تک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بدقسمتی سے یہ میری غلطی تھی جس پر میں نے صائم سے معذرت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے