اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہور نیوز) اداکاری کے شعبے میں نصف صدی تک اپنا لوہا منوانے والے آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے آغا طالش کا اصل نام علی عباس قزلباش تھا، قیام پاکستان سے قبل ممبئی میں آغا طالش نے کرشن چندر کی فلم ’’سرائے سے باہر‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا، 1957ء میں فلم ’’سات لاکھ ‘‘ اور 1962ء میں فلم ’’شہید‘‘ نے آغا طالش کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اداکار آغا طالش کی دیگر کامیاب فلموں میں باغی، فرنگی، عجب خان، کنیز اور تیرے عشق نچایا جیسی درجنوں فلمیں شامل ہیں، ’’زرقا ‘‘سے لے کر ’’یہ امن‘‘ تک ہر فلم میں آغا طالش نے یادگار کردار ادا کیے، انہوں نے 500 سے زائد اردو، پنجابی اور پشتو فلموں میں اداکاری کی۔

فلمی خدمات پر انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اورنگار ایوارڈ سمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا، 50 برس تک فلم نگری پر راج کرنے والے آغا طالش 19 فروری 1998ء کو دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے مگر ان کی اداکاری ان کے مداحوں کو آج بھی یاد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے