اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سونیا حسین نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوبارہ شادی میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی میری شادی کے بارے میں پوچھتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، ہمارے ہاں لوگوں میں طرزِ عمل، طبقاتی اور بنیادی اخلاقیات کی کمی ہے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں خواتین کو وہ عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ حقدار ہیں،زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ لڑکیوں کے سامنے کیا بات کرنی ہے، وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ خواتین کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ بڑوں کا احترام کرنا نہیں جانتے، میں ان چیزوں کو قبول نہیں کر سکتی کیونکہ میں ایک مختلف پس منظر سے آ رہی ہوں، اب کوئی چیز مجھے متاثر نہیں کرتی جب تک کہ میں لوگوں میں اچھی خوبیاں اور نرم رویہ نہ دیکھوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے