اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش اور طلحہ پر ویلنٹائن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات اور نئے ابھرتے اداکار طلحہ چہور کا ویلنٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا سکرین پر ایک خاص جادو ہے اور وہ جس بھی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہیں اپنے اسی ایک خاص جادو کی مدد سے اسے کامیاب بنا دیتی ہیں۔

اداکارہ نے طلحہ چہور کے ساتھ محبت کے عالمی دن  ویلنٹائن ڈے  کی مناسبت سے ایک فوٹوشوٹ کروایا ہے جس سے نجی میگزین کا ویلنٹائن کور تیار کیا گیا ہے۔

اس فوٹو شوٹ میں دونوں فنکاروں کی پرکشش شخصیت پر وینٹج فیشن کا رنگ چڑھایا گیا اور ارد گرد کے ماحول اور رنگوں کا خاص استعمال ان تصاویر میں پرانے زمانے کے رنگ بھر ر ہے ہیں۔

اس فوٹو شوٹ میں مختلف لکس لیے گئے ہیں، کہیں مہوش حیات نے پیلا پولکا ڈاٹ لباس پہن کر ہیئر بینڈ کے ساتھ مخصوص ہیئر سٹائل بنائے اور 70 کی دہائی کے فیشن کی عکاسی کی تو طلحہ بھی اس دور میں مردوں میں پہنا جانے والا لباس پہنے دکھائی دیئے۔

علاوہ ازیں طلحہ نے کتھئی سوٹ کے ساتھ آف وائٹ شرٹ اور پرنٹڈ ٹائی پہنی جبکہ مہوش حیات ونٹیج فیشن کو خود پر طاری کرتے ہوئے سیاہ گاؤن اور میچنگ گلووز پہنے نظر آئیں جبکہ گلے میں سفید موتیوں کا ہار پہن کر اپنے لک کو چارچاند لگا دیئے۔

دیگر لکس میں میچنگ سفید لباس شامل ہیں، مہوش حیات نے سبز پولکا ڈاٹ ساڑھی بھی پہنی جبکہ طلحہ چہور جامنی پرنٹڈ شرٹ، پینٹ اور لیدر جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں، کسی کو یہ فوٹو شوٹ پسند آیا تو متعدد اس پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے