اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انتخابی عذرداری کیس: پرویز الہیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی پی پی 33 سے انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، پرویز الہٰی اور اہلیہ قیصرہ الہٰی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت این اے 64 اور پی پی 33 کے ریٹرننگ افسران نے کمیشن میں رپورٹ جمع کرا دی۔

اس موقع پر قیصرہ الہٰی کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ آج کیس کی سماعت ہوگی لیکن کیس نہیں لگا، انتخابات میں قیصرہ الہٰی ایک لاکھ جبکہ پرویز الہٰی 40 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں۔

انہوں نے کمیشن سے استدعا کیا کہ آپ ریٹرننگ افسران سے فارم 45 بھی منگوائیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کی پی پی 33 سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ہم قیصرہ الٰہی کی درخواست پر دلائل 20 فروری کو سنیں گے اور ان کی درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے