اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

"میں چھوٹی سی عمر میں ٹوٹ گئی"، ثنا جاوید کو اپنی پوسٹ پر تنقید کا سامنا

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید کو انسٹاگرام سٹوری وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں عالمی شہرت یافتہ امریکی گانا ‘بیلیور’ کی ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار کو پُرجوش انداز میں کنسرٹ میں اپنے لاکھوں مداحوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس گانے میں جس شخص کی کہانی سنائی گئی ہے وہ چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ جاتا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اُس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔

ثنا جاوید کی یہ انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اداکارہ پر سخت  تنقید کی جارہی ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام سٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ثنا جاوید دھوکے باز ہیں اور وہ ساری عمر دھوکے باز ہی رہیں گی، وہ اس طرح کی سٹوریز لگا کر معصوم بننے کی کوشش کررہی ہیں لیکن سچ تو یہی ہے کہ اداکارہ نے اپنے سابق شوہر (عمیر جیسوال) کو دھوکہ دیا۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ ثنا جاوید نے ایک ہنستا بستا گھر خراب کیا ہے، ایک بیوی سے اُس کا شوہر، اُس کا گھر اور ایک بیٹے سے اُس کا باپ چھینا ہے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

ان دونوں سٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے