اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا رات گئے سروسز ہسپتال کا دورہ ،نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کا جائزہ

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹرکو10 روز کے اندرمکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے منصوبے کو تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے، سٹیٹ آف آرٹ لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر سے ہسپتال کو ریونیو بھی ملے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹرکی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے پرنسپل سمز کو ہدایت کی کہ منصوبے کی دن رات مانٹیرنگ کریں اوراپنی نگرانی میں اسے مکمل کرائیں۔

 صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،اظفر علی ناصر،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر،پرنسپل سمز،ایم ایس سروسز ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے