15 Feb 2024
(ویب ڈیسک) بھارتی اسٹارراکھی ساونت نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی رہا ہوگئے تو وہ خود پاکستان جاکر اُنہیں مبارکباد دیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےراکھی ساونت کا کہناتھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو بہت پسند کرتی ہیں، میں بھارت کی پہلی خاتون ہوں جو بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہوں۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے تو میں اُنہیں مبارکباد دینے کے لیے خودپاکستان جاؤں گی،بھارتی اداکارہ کا مزاحیہ انداز میں مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہی ہوں اور پاکستان سے الیکشن لڑوں گی۔