اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ نے گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گیس کے نرخوں میں 67 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا جائے گا، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ ہو گا، سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہو گا۔

پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا، گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نگران وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے افغان کنٹری آفس کی گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کراچی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ کی منظوری دے دی، کابینہ نے دہشت گردی الزام میں ملوث دوہری شہریت کے حامل عرفان قادر بھٹی کی حوالگی کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایم ڈی بیت المال کیلئے طارق محمد الحسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی، کابینہ نے غیرملکی براڈ کاسٹرز کو کھیلوں کے مقابلے نشر کرنے کے نشریاتی حقوق کی مد میں ادائیگیوں کی منظوری دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے