جرم وانصاف
190 ملین پاؤنڈز کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
15 Feb 2024
15 Feb 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی۔
جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 20 فروری تک ملتوی کی گئی ہے، گزشتہ سماعت پر بھی فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہو سکی تھی۔