اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ایس ایل کیلئے شاندار انتظامات کی ہدایت

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کے دوران سکیورٹی اور شائقین کرکٹ کیلئے شاندار انتظامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  محسن  نقوی کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس ہوا جس میں میگا ایونٹ کیلئے انتظامات اور سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او  اورکمشنر لاہور شریک ہوئے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز، آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بریفنگ میں بتایا کہ 16 ہزار سے زائد پولیس نفری پی ایس ایل میچوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی،لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچوں کے لیے سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور سمیت راولپنڈی اور ملتان میں میچوں کے لیے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے میچوں کا آغاز 17فروری سے ہو رہا ہے، تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر ہونا چاہیے۔

محسن نقوی  نے کہا کہ میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے، عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہیے، شہریوں کو میڈیا کے ذریعے متبادل روٹس سے بروقت آگاہ کیاجائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے اورمحکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، جتنا بڑا ایونٹ ہے اس لحاظ سے انتظامات ہونے چاہئیں، شائقین کرکٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے