13 Feb 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کوچ شین واٹسن کی تجویز پر کپتانی سے دستبردار ہوئے، سرفراز احمد کھلاڑی کے طور پر پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کے لئے رائیلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔