اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگی امیدار کو ووٹ دینے، حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے اور حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو بحران سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، ہم آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ہمارا اصولی فیصلہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے، مستحکم بنانا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس مرکز میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ مینڈیٹ نہیں تھا اس لیے میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بات نہیں کرے گی، ن لیگ نے ہمیں حکومت سازی کیلئے دعوت دی تھی، وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن ن لیگ کی حکومت کی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی افراتفری، بحران نہیں چاہتی، خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا، ہمیں ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی نظر آ رہا ہے، عوام نے الیکشن میں حصہ لیا، عوام اب مزید سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سی ای سی اراکین نے ن لیگ کے حوالے سے کافی اعتراضات کا اظہار کیا، انتخابات کے نتائج کو احتجاج کے ساتھ قبول کریں گے، سی ای سی میں لوگوں نے بتایا کہ 18 ماہ میں ہمارے کام نہیں ہوئے، سی ای سی الیکشن سے متعلق تمام شکایات کو اکٹھا کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصولی فیصلہ ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، حکومت سازی کے عمل اور سیاسی استحکام کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے، یہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، ہم یہ کوشش کریں گے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے