اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طارق فضل اور خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

این اے 47 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

علاوہ ازیں این اے 48 کے آزاد امیدوار علی بخاری نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے