(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی ٹرافی کی رونمائی کل لاہور کے پولوگراؤنڈ میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلی عہدیدار شرکت کریں گے، تمام ٹیموں کے کپتان اور فرنچائز مالکان بھی تقریب کا حصہ ہوں گے ، تقریب دن بارہ بجے پولو گراؤنڈ لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مو قع پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہو گا،ٹرافی کی رونمائی گھوڑوں کے ساتھ منفرد انداز میں کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا،افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو گی جس میں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے ساتھ دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔