اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سراج الحق نے انتخابات کو جعلی قرار دیدیا، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں سنٹرل لیڈر شپ کا اجلاس ہوا  جس میں انتخابات کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ عوام اور ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، پولرائزیشن بڑھا دی گئی ہے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں، الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام آزاد سرویز کے مطابق شہر قائد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیوایم کہیں موجود نہ تھی، عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج کو اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک وسیع کر سکتے ہیں، آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے