تفریح
مومنہ اقبال نےسکول سے شوبز انڈسٹری تک کس چیزکی وجہ سےپریشانیوں کا سامنا کیا؟اداکارہ نے سب بتا دیا
10 Feb 2024
10 Feb 2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سکول سے لے کر شوبز انڈسٹری تک خوبصورتی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مومنہ اقبال کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیرئیر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی بلکہ خوبصورتی نے زیادہ تر کیرئیر پر منفی اثر ہی ڈالا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کے آس پاس کے لوگ غیر محفوظ اور حسد کا شکار ہو جاتے ہیں اور آپ ان سے برائی محسوس کرنے لگتے ہیں، اس طرح خوبصورتی نے صرف ان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں جس کا تجربہ اپنی زندگی میں متعدد بار کیا ہے۔