10 Feb 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ آبشار خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خدمت مرکز کا دورہ کیا ، انہوں نے ڈرائیونگ سیمولیٹر مشین میں بیٹھ کر ٹیسٹ ڈرائیو کی، وزیراعلیٰ نے خدمت مرکز میں عوام کی سہولت کے لئے قائم کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، خدمت مرکز کے مختلف حصے دیکھے اورشہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے خدمت مرکز میں سیلف استعمال والی خودکار مشین کا بھی مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ نے خدمت مرکز میں شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کو سراہا اور انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدمت مرکز میں دو سیلف مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں جہاں پر شہری خدمت مرکز میں فراہم کردہ سہولتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔