اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت سازی ایک چیلنج ہے، قوم نے تقسیم مینڈیٹ دیا: احسن اقبال

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سازی ایک چیلنج ہے، قوم نے تقسیم مینڈیٹ دیا ہے، حالات کا تقاضا تھا ایک مستحکم مینڈیٹ دیا جاتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے مفاد حکومت سازی کے عمل کو اچھی طرح سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں، انتشار کی سیاست سے آگے بڑھیں گے تو ملک کا نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت آئے گی اس کو آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ کرنا ہو گا، محاذ آرائی کی سیاست ہو گی تو ملک کا نقصان ہو گا، زرداری کے اسلام آباد پہنچنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، پاکستان کا دارالحکومت ہے ہر کوئی آتا جاتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خرید و فروخت ہارس ٹریڈنگ والی بات نہیں، آزاد امیدواروں کی اپنی صوابدید ہے کس جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے، آزاد امیدوار بھی بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ آئیں گے، پنجاب میں ہماری حکومت قائم ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے