اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف نے تمام جماعتوں کو ملکر حکومت بنانے کی پیشکش کر دی

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے تمام جماعتوں کو ملکر حکومت بنانے کی پیشکش کر دی۔

نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، سمجھتا ہوں، ہمارا فرض ہے، ملک کو بھنور سے نکالا جائے، سب کو دعوت دیتے ہیں، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھو، آپ جانتے ہیں کس نے ملک کے لئے کیا کیا ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ (ن) لیگ کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے، عام انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس ملک کو بھنور سے نکالیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کو معلوم ہے کس نے اس ملک کیلئے کیا کیا ہے؟ ہم نے کس طرح معاشی مشکلات سے نکالا اور معیشت کو ٹھیک کیا، ہمیں مینڈیٹ ملا ہے اس لئے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو اس بھنور سے نکالیں، یہ سب کا پاکستان ہے، سب کو مل کر اس کو بھنور سے نکالنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ سیاستدان، پارلیمنٹ، افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں، ملک میں استحکام کے لئے کم از کم دس سال چاہئے، پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا، معاملات طے کرنے ہونگے۔

نواز شریف نے سادہ اکثریت نہ ہونے پر اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے