09 Feb 2024
(لاہور نیوز) این اے 127 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عطااللہ تارڑ نے میدان مارلیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار عطااللہ تارڑ نے 98 ہزار 210 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو این اے 127 میں صرف 15 ہزار 5 ووٹ لے سکے۔