(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری تقریر کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے برخلاف ہماری جماعت مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 9, 2024
نائب صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف وکٹری اسپیچ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ سامنے آنے والے انتخابی نتائج اور مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔