اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہائی وولٹیج ٹاکرا: نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(لاہور نیوز) ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔

مریم، شہباز کی فتح

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ ہی لے سکے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے 38 ہزار 642 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23 ہزار 874 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

علاوہ ازیں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159 لاہور سے کامیاب ہو گئی ہیں، لاہور کے پی پی 159 میں مریم نواز نے 23 ہزار 598 ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر شرافت 21 ہزار 491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو شکست دی، لیگی امیدوار مریم نواز نے 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کیے جبکہ شہزاد فاروق  68 ہزار 376 ووٹ حاصل کر پائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے