شہرکی خبریں
15فیصد نتائج پر کسی پارٹی کی ہار جیت کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا: مریم اورنگزیب
09 Feb 2024
09 Feb 2024
(لاہور نیوز) مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کے ابھی 15 فیصد رزلٹ آئے ہیں اس سے کسی پارٹی کی ہار جیت کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک مضبوط پارٹی ہے، اندازے لگانا درست نہیں ہے، انشااللہ! بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، ہمارا اپنا الیکشن سیل ہے جہاں سے انتخابات کے تمام نتائج مرتب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طریقہ کار کے تحت فارم 45 لئے جا رہے ہیں، ہمارے پاس جو رزلٹ آ رہے ہیں اس کے مطابق مریم نواز اور شہباز شریف جیت رہے ہیں۔