اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: یوسف رضا گیلانی اور نفیسہ شاہ کامیاب قرار، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(لاہور نیوز)عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ نے کامیابی حاصل کر لی۔

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی درجنوں سیٹوں پر آگے ہیں۔

 غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیرپور1 کے حلقے این اے 202 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کامیاب ہو گئیں، حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ سے بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار صادق علی میمن نے سیٹ جیت لی ہے، حیدرآباد 2 کے حلقہ پی ایس 61 میں پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن کامیاب قرارپائے ہیں، بدین کے پی ایس68 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد ہالیپوٹو کامیاب ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے حلقہ پی بی 9 میں پیپلز پارٹی کے نصب اللہ مری جیت گئے، سبی پی بی 8 میں  پیپلز پارٹی کے امیدوارسرفراز چاکر ڈومکی نے کامیابی حاصل کر لی ہے، کوئٹہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی میں پی پی امیدوار میرسرفراز بگٹی کامیاب قرار پائے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صحبت پور 1 بلوچستان کے حلقے پی بی 15 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم کھوسہ کامیاب قرار پائے، حلقہ پی بی40 میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6ہزار268 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 2 سوات میں آزاد امیدوار امجد علی خان پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 3 سوات میں بھی آزاد امیدوار سلیم رحمان آگے جبکہ اے این پی کے شیرباز خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 4 سوات میں آزاد امید وار سہیل سلطان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار محمود خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 5 اپر دیر میں صاحبزادہ صبغت اللہ پہلے اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کی دوسری پوزیشن ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 6 لوئر دیر میں محمد بشیر خان پہلی پوزیشن پر ہیں ان کے مد مقابل سراج الحق پیچھے ہیں، این اے 7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ پہلے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 9 مالاکنڈ میں آزاد امیدوار جنید اکبر کی پہلی جبکہ پیپلز پارٹی کے سید احمد علی کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 10 بونیر سے آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان آگے اور جماعت اسلامی کے بخت جہاں خان پیچھے ہیں، این اے 11 شانگلا میں بھی آزاد امیدوار سید فردین خان پہلے، مسلم لیگ (ن) کے امیرمقام دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 12 کوہستان میں آزاد امیدوار مولانا کریم داد آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے محبوب اللہ جان پیچھے ہیں، این اے 13 بٹگرام میں آزاد امیدوار محمد نواز خان پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ پی آر ایچ پی کے امیدوار عطا محمد دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 15 مانسہرہ میں آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 16 ایبٹ آباد میں بھی آزاد امیدوار علی اصغر خان آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی پیچھے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 17 ایبٹ آباد میں علی خان جدون آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محبت خان اعوان پیچھے ہیں، این اے 18 ہری پور میں آزاد امیدوار عمر ایوب خان پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 19 صوابی میں آزاد امیدوار اسد قیصر آگے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی کے مولانا فضل علی پیچھے ہیں، این اے 20 صوابی میں بھی آزاد امیدوار شہرام خان ترکئی پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے وارث خان دوسری پوزیشن پر ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 21 مردان میں آزاد امیدوار مجاہد علی پہلے جبکہ اے این پی کے احمد علی دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 22 مردان میں آزاد امیدوار محمد عاطف آگے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی پیچھے ہیں۔

این اے 23 مردان میں آزاد امیدوار علی محمد خان پہلی جبکہ اے این پی کے احمد خان بہادر دوسری پوزیشن پر ہیں، این اے 24 چارسدہ میں آزاد امیدوار انور تاج آگے جبکہ جے یو آئی کے گوہر علی پیچھے ہیں، این اے 25 چارسدہ میں بھی آزاد امیدوار فضل محمد خان پہلے نمبر پر ہیں ان کے مد مقابل اے این پی کے ایمل ولی خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 26 مہمند میں آزاد امیدوار ساجد خان آگے، ایک اور آزاد امیدوار بلال رحمان پیچھے ہیں، این اے 27 خیبر میں آزاد امیدوار محمد اقبال خان پہلے ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) الحاج شاہ جی گل آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 28 پشاور میں آزاد امیدوار ساجد نواز آگے ہیں جبکہ جے یو آئی کے نور عالم خان پیچھے ہیں، این اے 29 پشاور سے بھی آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب پہلے اور اے این پی کے ثاقب اللہ خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 30 پشاور میں آزاد امیدوار شاندانہ گلزار کی پہلی جبکہ جے یو آئی کے امیدوار ناصر خان دوسری پوزیشن پر ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 31 پشاور میں شیر علی ارباب پہلے اور ان کے مد مقابل ارباب عالمگیر خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 32 پشاور آزاد امیدوار آصف خان آگے اور اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور پیچھے ہیں۔

این اے 33 نوشہرہ سے آزاد امیدوار سید شاہ احد علی شاہ پہلی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے خان پرویز دوسری پوزیشن پر ہیں، این اے 34 نوشہرہ میں آزاد امیدوار ذوالفقار علی آگے اور ان کے مد مقابل اے این پی کے میاں بابر شاہ کاکاخیل پیچھے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 35 کوہاٹ میں آزاد امیدوار شہریار خان آفریدی کا پہلا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عباس آفریدی کا دوسرا نمبر ہے، این اے 36 ہنگو میں آزاد امیدوار یوسف خان آگے اور جے یو آئی کے عبید اللہ پیچھے ہیں۔

این اے 38 کرک میں آزاد امیدوار شاہد احمد پہلے جبکہ اسی حلقے میں آزاد امیدوار محسن علی خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 39 بنوں میں آزاد امیدوار نسیم علی شاہ آگے اور جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی پیچھے ہیں، این اے 40 شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار اورنگزیب خان کی پہلی جبکہ پی این ڈی پی کے محسن جاوید دوسری پوزیشن پر ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 41 لکی مروت میں آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان آگے اور آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت پیچھے ہیں، این اے 42 جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوار زبیر خان پہلے اور آزاد امیدوار محمد علی وزیر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 43 ٹانک میں آزاد امیدوار داور خان کنڈی آگے جبکہ جے یو آئی کے اسعد محمود پیچھے ہیں، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آزاد امیدوار علی امین خان گنڈاپور پہلے اور جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد کے حلقے

این اے 46 اسلام آباد میں آزاد امیدوار عامر مسعود آگے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجم عقیل خان پیچھے ہیں، این اے 47 اسلام آباد میں بھی آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین کا پہلا اور مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چودھری کا دوسرا نمبر ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 48 اسلام آباد میں آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری آگے اور آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز پیچھے ہیں، این اے 49 اٹک میں بھی آزاد امیدوار طارق صادق پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 51 مری میں آزاد امیدوار محمد لطاسب ستی کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ اسامہ سرور کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 53 راولپنڈی میں آزاد امیدوار اجمل صابر راجہ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے قمر الاسلام راجہ پیچھے ہیں، این اے 54 راولپنڈی میں بھی آزاد امیدوار عذرا مسعود پہلے اور آزاد امیدوار عقیل ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 55 راولپنڈی میں آزاد امیدوار راجہ محمد بشارت آگے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک ابرار احمد پیچھے ہیں، این اے 56 راولپنڈی میں بھی آزاد امیدوار شہریار ریاض پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے محمد حنیف عباسی دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 57 راولپنڈی میں آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دانیال چودھری کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 58 چکوال میں آزاد امیدوار ایاز امیر آگے اور (ن) لیگ طاہر اقبال پیچھے ہیں، این اے 59 تلہ گنگ میں آزاد امیدوار محمد رومان احمد پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے سردار غلام عباس خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 60 جہلم میں آزاد امیدوار حسن عدیل پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 61 جہلم میں آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا آگے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری الطاف پیچھے ہیں۔

این اے 62 گجرات میں آزاد امیدوار چودھری محمد الیاس پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے چودھری عابد رضا کوٹلہ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 63 گجرات میں بھی آزاد امیدوار ساجد یوسف آگے اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حسین الہٰی پیچھے ہیں، این اے 64 گجرات میں آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی پہلے اور پاکستان مسلم لیگ کے چودھری سالک حسین دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 65 گجرات میں آزاد امیدوار سید وجاہت کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری نصیر احمد عباس کی دوسری پوزیشن ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 66 وزیر آباد میں آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے نثار احمد چیمہ پیچھے ہیں، این اے 67 حافظ آباد میں آزاد امیدوار انیقہ مہدی کا پہلا اور مسلم لیگ (ن) کی سائرہ افضل تارڑ کا دوسرا نمبر ہے، این اے 68 منڈی بہاؤالدین میں آزاد امیدوار امتیاز چودھری کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشاہد رضا کی دوسری پوزیشن ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار

این اے 14 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار محمد یوسف زمان پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 117 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان پہلے جبکہ آزاد امیدوارعلی اعجاز دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 118 میں لیگی امیدوار حمزہ شہباز آگے، آزاد امیدوار عالیہ حمزہ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

این اے 119 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 120 میں بھی (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق پہلی پوزیشن پر ہیں، آزاد امیدوارعثمان حمزہ کا دوسرا نمبر ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 121 میں لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار وسیم قادر دوسری پوزیشن پر ہیں، این اے 122 میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کو برتری حاصل ہے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 123 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف آگے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 124 میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا مبشر اقبال آگے، آزاد امیدوار ضمیر احمد پیچھے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 125 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک افضل کھوکھر آگے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 126 میں بھی (ن) لیگ کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کا دوسرا نمبر ہے۔

این اے 127 سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا تارڑ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 128 میں آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری آگے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 129 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نعمان آگے جبکہ آزاد امیدوار میاں اظہر پیچھے ہیں، این اے 130 میں مسلم لیگ (ن) امیدوار نواز شریف پہلے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر ہیں۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے امیدوار

این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فتح اللہ خان آگے اور جے یو آئی کے امیدوار عبید الرحمان پیچھے ہیں، این اے 52 راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف آگے اور آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی پیچھے ہیں۔

 ملتان کے حلقہ این اے 148 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارسید یوسف رضا گیلانی92 ہزار327ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور 73ہزار219ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

خیرپور1 کے حلقے این اے 202 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ 140204 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار سید غوث علی شاہ نے 50302 ووٹ حاصل کئے۔

حلقہ این اے 225 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار صادق علی میمن 55 ہزار 540 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو12ہزار520ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

 مختلف جماعتوں کے قومی اسمبلی کے امیدوار

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 50 اٹک میں تحریک لبیک کے امیدوار حافظ محمد سعد رضوی آگے اور آزاد امیدوار ایمان طاہر پیچھے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے