اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: ن لیگ کے ملک افضل کھوکھر 1337 ووٹوں کیساتھ آگے، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کہیں مسلم لیگ ن، کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے تو بیشتر حلقوں میں آزاد امیدوار بھی ووٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں سبقت لے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے نتائج

لاہور کے حلقہ این اے 125 میں اب تک مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افضل کھوکھر 1337 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 831 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 127 سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار بلاول بھٹو 1475 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ 633 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 121 میں لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر 356 ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

این اے 128 سے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 2199 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 1812 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار حمزہ شہباز 1795 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 785 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

این اے 130 کے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق لیگی امیدوار نواز شریف 464 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 212 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف 1595 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 637 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا مبشر اقبال 3213 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد 1831 ووٹوں کیساتھ پیچھے ہیں۔

این اے 119 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 1175 ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 503 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 117 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان 2235 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوارعلی اعجاز 615 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 120 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق 935 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوارعثمان حمزہ کا 686 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

این اے 126 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر 1247 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی 735 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔

این اے 122 کے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 1250 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 847 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 129 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نعمان 4610 ووٹوں سے آگے جبکہ آزاد امیدوار میاں اظہر 2505 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

این اے 9 مالاکنڈ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 45 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جنید اکبر 16451 ووٹ لے کر آگے، پیپلزپارٹی کے سید احمد علی 4723 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

این اے 215 سے 26 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے مہیش کمار 12425 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک پارٹی الائنس کے ارباب غلام 9182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیرپور1 کے حلقے این اے 202 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ 140204 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار سید غوث علی شاہ نے 50302ووٹ حاصل کئے۔

این اے 55 راولپنڈی سے 36 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ابرار احمد 11821 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار بشارت راجہ 8739 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 64 سے 25 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 10975 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ ن لیگ کے چودھری سالک 7532 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 29 میں 201 پولنگ سٹیشنز میں سے 140 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب 50 ہزار 385 ووٹ لیکر آگے جبکہ اے این پی کے ثاقب اللہ خان 13 ہزار 890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں، جماعت اسلامی کے غلام محی الدین 259 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 15 سے 32 پولنگ سٹیشن کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے نواز شریف 12626 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور جمعیت علماء اسلام کے مفتی کفایت اللہ 9717 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے نتائج

پی پی 163 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار 1365 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عظیم اللہ خان 758 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 162 سے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز علی کھوکھر 1025 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار شبیر گجر 635 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

پی پی 164 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 1236 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار محمد یوسف 635 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

پی پی 165 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہزاد نذیر 1063 ووٹوں سے پہلے جبکہ آزاد امیدوار احمر بھٹی 569 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 161 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر سہیل بٹ 1136 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار فرخ جاوید 563 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

پی پی 166 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد انس محمود 1036 ووٹوں سے پہلی جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود 639 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

پی پی 167 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 1100 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عمار بشیر 500 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

پی پی 168 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب 1036 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ندیم عباس 624 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

پی پی 159 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 1265 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 963 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

پی پی 158 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 1176 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار یوسف علی 611 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی پی 157 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر احمد 1236 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار علی امتیاز 658 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 155 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 1254 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار 965 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔

پی پی 156 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین عامر 2192 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار علی امتیاز 1270 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

پی پی 169 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک خالد پرویز کھوکھر 1065 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمود الرشید 698 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 152 کے اب تک موصول شدہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 1625 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار نعمان مجید 836 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی پی 171 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہر محمد اشتیاق احمد 1400 ووٹ لے کر پہلے جبکہ میاں محمد اسلم اقبال 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 77 جامشورو سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ 67513 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، جی ڈی اے کے روشن علی 7000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے